• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہبازشریف کی نوازشریف کے وارنٹ گرفتاری کے اجرا کی مذمت

شہبازشریف کی نوازشریف کے وارنٹ گرفتاری کے اجراکی شدید مذمت


مسلم لیگ ن کے صدر و اپو زیشن لیڈر شہبازشریف نے سابق وزیر اعظم نوازشریف کے وارنٹ گرفتاری کے اجراء کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ نوازشریف عدالتی حکم کے تحت بیرون ملک علاج کے لیے گئے۔

شہباز شریف نے ایک بیان میں کہا کہ نیب کا اقدام قانون کی کھلی توہین اور عدالتی احکامات کے سراسر خلاف ہے۔

انہوں نے کہا کہ نوازشریف زیرعلاج ہیں، نیب کا اقدام سراسر بدنیتی ہے، عمران خان پوری قوم کو اپنے سیاسی انتقام کی بھینٹ چڑھا رہے ہیں۔

شہبازشریف نے کہا کہ نوازشریف کا 34 سال پرانے کیس میں وارنٹ جاری کرنا نیب نیازی گٹھ جوڑ کی بدترین مثال ہے۔

قائد حزب اختلاف نے کہا کہ عمران خان کورونا کی روک تھام، غریبوں کو ریلیف کی فراہمی میں ناکام ہوچکے ہیں، عوام کی توجہ اپنی ناکامیوں سےہٹانے کے لیے یہ نیا ہتھکنڈہ اختیارکیا گیا۔

تازہ ترین