• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ حکومت کی رمضان میں لاک ڈاؤن سے متعلق یاد دہانی

 سندھ حکومت کی رمضان میں لاک ڈاؤن سے متعلق یاد دہانی


سندھ حکومت نے رمضان میں لاک ڈاؤن سے متعلق یاد دہانی کرواتے ہوئے کہا ہے کہ شام 5 بجے سے صبح 8 بجے تک پابندیاں برقرار رہیں گی۔

صوبائی حکومت کی جانب سے رمضان میں پابندیاں جاری رکھنے کا نوٹیفکیشن 24 اپریل کو جاری کیا گیا تھا۔

اعلامیے کے مطابق رمضان میں ڈیری شاپس صبح آٹھ سے رات آٹھ بجے تک کھلی رہیں گی جبکہ ڈیری شاپس پر افطاری کے سامان کی فروخت کی اجازت نہیں ہوگی۔

نوٹیفیکشن کے مطابق رمضان میں سموسہ پکوڑا، فروٹ چاٹ ہوم ڈلیوری کی اجازت ہوگی۔

محکمہ داخلہ سندھ کے مطابق افطاری کے سامان کی خریداری کے رش کے باعث یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔

اعلامیہ کے مطابق رمضان میں تمام دکانداروں کو ڈلیوری کے دوران ایس او پیز پر عمل کرنا ہوگا۔

محکمہ داخلہ سندھ نے کہا کہ کورونا کی وباء کے باعث نماز تروایح گھر پر ادا کریں۔

تازہ ترین