• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میر شکیل کو جلد رہا نہ کیا گیا تو احتجاج کا دائرہ کار بڑھا دیں گے، مظاہرین

میر شکیل کو جلد رہا نہ کیا گیا تو احتجاج کا دائرہ کار بڑھا دیں گے، مظاہرین


پاکستان کے سب سے بڑے میڈیا گروپ جنگ اور جیو کے ایڈیٹر انچیف میر شکیل الرحمٰن کی گرفتاری کے خلاف کراچی میں جوائنٹ ایکشن کمیٹی کا احتجاج مسلسل جاری ہے۔

احتجاج میں صحافیوں اور وکلا برداری نے شرکت کی اور مطالبہ کیا کہ میر شکیل الرحمٰن کی بلاجواز گرفتاری کو ختم کرو۔

جنگ اور جیو کے دفتر کے سامنے جوائنٹ ایکشن کمیٹی کا احتجاج 52 روز سے جاری ہے، جہاں دیگر میڈیا گروپس سے وابستہ صحافیوں کا بھی یہی کہنا ہے کہ میر شکیل کی گرفتاری میڈیا کو دباؤ میں لانے کا ہتھکنڈہ ہے جس کا ہر سطح پر مقابلہ کیا جائے گا۔

مظاہرے میں شریک وکلا برادری کے نمائندوں کا کہنا تھا کہ میر شکیل الرحمٰن پر کوئی کیس ثابت نہیں ہوا، بدنیتی پر مبنی گرفتاری کے خلاف وہ صحافیوں کے شاتھ شانہ بہ شانہ کھڑے رہیں گے۔

کراچی یونین آف جرنلسٹ کے سابق صدر فہیم احمد صدیقی کا کہنا تھا کہ سچ لکھنے اور سچ دکھانے کا یہ صلہ ملا کہ ایڈیٹر ان چیف کو غیر قانونی طور پر گرفتار کرلیا گیا۔

اس موقع پر سیاسی جماعتوں کے نمائندے بھی احتجاج کاحصہ تھے۔

سینئر صحافیوں کا کہنا تھا کہ اگر میر شکیل الرحمٰن کو رہا نہیں کیا گیا تو احتجاج کے دائرہ کار کو بڑھادیا جائے گا۔

تازہ ترین