• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان میں کورونا کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہونے لگا

بلوچستان میں کورونا کے مریضوں کی تعداد میں بتدریج اضافہ ہونے لگا، صوبے میں کورونا کے مزید 71 نئے مریض سامنے آنے کے بعد مریضوں کی مجموعی تعداد 1049 ہوگئی جبکہ کوئٹہ میں770 مریض کورونا کا شکار ہوئے ہیں۔

محکمہ صحت کی طرف سے جاری رپورٹ کے مطابق جمعرات کے روز بلوچستان میں کورونا کے 71 نئے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد صوبے میں وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 1049 تک پہنچ گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق مقامی سطح پر کورونا کا شکار ہونے والے897 مریضوں میں سے 770 کا تعلق کوئٹہ، 14 کا چاغی، 21 کا لورالائی، 1 کا خضدار، 14 کا مستونگ، 3 کا خاران، 2 کا نوشکی، 43 کا پشین، 9 کا قلعہ عبداللّٰہ، 8 کا سبی، 5 کا زیارت اور ایک کا تعلق ہرنائی سے ہے۔

محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق صوبے میں اب تک 78 فیصد مرد اور 22 فیصد خواتین وائرس کا شکار ہوئے ہیں۔ گھروں میں آئسولیٹ کورونا کے تین مریضوں کے مکمل صحتیا ب ہونے کے بعد صوبے میں کورونا سے صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 183 ہوگئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق اب تک صوبے میں وائرس سے متاثرہ 14 مریضوں کی موت واقع ہوئی ہے، جبکہ بلوچستان میں مجموعی طور پر کورونا کے 852 مریض زیر علاج ہیں۔

محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق بلوچستان میں اب تک 26220 افراد کی اسکریننگ کے دوران 15335 مشتبہ مریضوں میں سے 9435 کےکورونا ٹیسٹ کئے گئے ہیں جن میں سے 8386 میں کورونا کی تشخیص نہیں ہوئی ہے۔

تازہ ترین