• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میر شکیل الرحمٰن کی گرفتاری کے خلاف راولپنڈی میں احتجاج

میر شکیل الرحمٰن کی گرفتاری کے خلاف راولپنڈی میں احتجاج


جنگ گروپ  اور جیو ٹی وی کے ایڈیٹر ان چیف میر شکیل الرحمٰن کی غیر قانونی گرفتاری اور آزادی صحافت کے لیے راولپنڈی میں جنگ، دی نیوز، جیو نیوز کے ورکرز کا احتجاج جاری ہے۔

احتجاج میں تاجر تنظیموں کے قائدین و سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں اور صحافتی تنظیموں کے نمائندوں نے شرکت کی۔

مظاہرے میں، پی ایف یو جے، آر آئی یو جے کے ارکان، سیاسی کارکنان، ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے نمائندگان، وکلا یونین کے رہنما بھی موجود تھے۔

ملک بھر کی تاجر تنظیموں کے قائدین، مزدور یونین اور سینئر صحافیوں نے پاکستان کی عدالتوں سے میر شکیل الرحمٰن کو انصاف دینے کا مطالبہ کردیا۔

جوائنٹ ورکرز ایکشن کمیٹی نے اعلان کیا کہ میر شکیل الرحمٰن کی گرفتاری کے خلاف تین مئی کو پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے احتجاج کیا جائے گا۔

تازہ ترین