اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) سیکرٹری جنرل مسلم لیگ ن احسن اقبال نے نارووال اسپورٹس سٹی کیس میں احتساب عدالت میں پیشی سے معذرت کر لی جبکہ عدالت نے نارووال اسپورٹس سٹی کیس میں پیشرفت رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت 8 جون تک ملتوی کر دی۔ جمعرات کو نارووال اسپورٹس سٹی کیس کی سماعت احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے کی۔ نیب پراسیکیوٹر وسیم جاوید عدالت کے روبرو پیش ہوئے تاہم کورونا وائرس کے باعث احسن اقبال پیش نہ ہوئے۔