• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلاول بھٹو زرداری نے قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کا مطالبہ کر دیا

کراچی (آئی این پی )پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نےقومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کا مطالبہ کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ بدقسمتی کی بات ہے کہ وفاقی حکومت نے کورونا کے بحران میں پارلیمان کو غیر متحرک کر دیا۔ وہ بدھ کو ویڈیو لنک کے ذریعے پارلیمانی لیڈروں کے اجلاس سے خطاب کر رہے تھے جس کی صدارت وفاقی وزیر فخر امام نے کی۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ان کی پارٹی اراکین کے تحفظ کے لئے اسپیکر کے آفس کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لئے تیار ہے۔
تازہ ترین