• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چمن کی اقلیتی برادری کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیںگے، ولیم برکت

کوئٹہ(پ ر)اقلیتی برادری کوبنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے انقلابی اقدامات کئے جارہے ہیں ان خیالات کااظہار پشتونخوامیپ کے رکن صوبائی اسمبلی ولیم برکت نے سینٹ پال چرچ چمن کی جانب سے کمیونٹی ہال میں ایسٹر کی تقریب میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے کیا انہوں نے کہا کہ چمن کی مسیحی برادری کی ضرورت کو مد نظر رکھتے ہوئے یہ خوبصورت کمیونٹی ہال کی تعمیر ان کے فنڈ سے کی گئی ہے جس سے ہر طرح کی سماجی ثقافتی تقریبات کے انعقاد کو ممکن بنایا جارہا ہے تو دوسری جانب اس جگہ کو لینڈ مافیا سے محفوظ بنا دیا گیا ہے پچھلے دو سالوں سے چمن کے اقلیتی طلباء کے حصول تعلیم کیلئے متواتر مالی معاونت کی جارہی ہے اور انہیں تعلیمی وظائف دیئے جارہے ہیں انہوں نے کہا کہ انہیں علم ہے کہ چمن کی مسیحی کمیونٹی میں اگر کوئی انتقال ہو جائے تو اس کے دفنانے کے لئے کتنی مشکلات ہیں اس کے حل کیلئے بھی انہوں نے اپنے فنڈ سے مسیحی قبرستان کیلئے زمین کی خریداری اور اس کی چار دیواری کیلئے فنڈز مختص کر دیئے ہیں جس پر رواں سال میں عملدرآمد ہو جائے گا اس کے علاوہ ہندو برادری کے لئے ایک کمیونٹی سینٹر کے لئے فنڈ رکھے جارہے ہیں اس موقع پر انہوں نے خوبصورت انداز میں ایسٹر کے نغمات پیش کرنے پر بچوں کی تعریف کی اور بیس ہزار روپے کی گرانٹ کا اعلان کیا۔
تازہ ترین