• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یکم مئی ہی نہیں بلکہ ہر دن مزدور کا ہے، مراد سعید

وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید کا کہنا ہے کہ اب صرف یکم مئی ہی نہیں بلکہ ہر دن ’مزدور کا دن‘  ہے۔

یکم مئی عالمی یوم مزدور پر اپنے پیغام میں وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے کہا کہ ہمارے ملک میں مزدور بیروزگاری سے تنگ اور دو وقت کی روٹی کیلئے بے حال ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں یوم مزدور اشرافیہ کی چھٹی کے دن کے طورپر منایا جاتا ہے، اس دن اشرافیہ تقریریں تو کرتے ہیں مگر مزدور کی قسمت نہیں بدلتی۔

پاکستان میں پہلی بار وزیراعظم عمران خان نے سڑکوں پر بےحال مزدوروں کا خیال کیا، مزدور کی ذمہ داری وزیراعظم نے خود لی ہے، ملک میں مزدوروں اور نادار طبقے کے لیے شیلٹر ہومز بنائے گئے۔

مراد سعید نے کہا کہ شیلٹر ہومز اور لنگر کھانوں میں عزت سے کھانا اور رہائش دستیاب ہے، کورونا صورتحال میں بھی وزیراعظم نے دیہاڑی دار مزدور کو تنہا نہیں چھوڑا ہے۔

وزیراعظم کا موجوہ صورتحال میں بھی تمام فیصلوں کا محور مزدور اور غریب طبقہ ہے، عمران خان کے فیصلوں سے اب صحیح معنوں میں مزدور طبقے کی تقدیر بدلے گی۔

تازہ ترین