• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ سے گندم کی اسمگلنگ پر پابندی عائد کردی گئی

محکمہ خوراک کی درخواست پر محکمہ داخلہ سندھ نے بڑا فیصلہ کرلیا، سندھ سے بین الصوبائی گندم کی اسمگلنگ پر مکمل پابندی عائد کردی گئی۔

محکمہ داخلہ سندھ کے مطابق گندم کی ذخیرہ کرنے پر بھی پابندی عائد کردی گئی۔

فیصلے کے مطابق پابندی آئندہ 45 روز کے لئے لگائی گئی ہے۔

محکمہ داخلہ سندھ کا کہنا ہے کہ گندم کا ٹارگٹ پورا کرنے میں شدید مشکلات تھیں۔

آئندہ مہینوں میں ذخیرہ اندوز منافع خوری کرسکتے تھے، آٹا بحران پیدا ہونے سے پہلے ہی پابندی لگا دی گئی۔

تازہ ترین