اسلام آباد (این این آئی) دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ چمن اور طورخم بارڈر پوائنٹس اب ہفتے میں پانچ روز کھلے رہیں گے۔ ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی نے کہا ہے کہ ان بارڈر پوائنٹس سے پاکستان سے افغانستان گڈز کی نقل و حمل کی اجازت ہوگی، ٹرانزٹ ٹریڈ کی بھی ان دنوں میں اجازت ہوگی۔ انہوں نے کہاکہ روزانہ کم سے کم ایک سو ٹرکوں کو گزرنے کی اجازت ہوگی، ان ٹرکوں کے ذریعہ ضروری سامان افغانستان کو فراھم کیا جائے گا۔