پاکستان کے نامور گلوکار علی ظفر نے شلوار قمیض کو پسندیدہ لباس قرار دیتے ہوئے اپنی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔
گزشتہ روز پاکستان کے معروف گلوکار علی ظفر نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ایک تصویر شیئر کی جس میں اُنہوں نے پاکستان کا قومی لباس یعنی شلوار قمیض زیب تن کیا ہوا ہے۔
علی ظفر نے ٹوئٹر پر اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’شلور قمیض کا ایک اپنا لُطف ہے۔‘
گلوکار کی اِس تصویر کو پسند کرتے ہوئے ٹوئٹر صارفین نے بھی اپنی اپنی رائے کا اظہار کیا۔
ڈاکٹر سیدہ فضا قاسم نامی صارف نے لکھا کہ ’خاص طور پر عید کے موقع پر شلوار قمیض کی ایک اپنی ہی پہچان ہوتی ہے، ہم پورا سال چاہے کتنے ہی مغربی لباس کیوں نہ پہن لیں لیکن عید کے موقع پر اپنے قومی اور ثقافتی لباس کی ایک الگ ہی بات ہوتی ہے۔‘
ایک صارف نے لکھا کہ ’آپ نے بالکل ٹھیک کہا اور ویسے بھی شلوار قمیض ہمارا قومی لباس ہے۔‘
زاہد نامی صارف نے لکھا کہ ’ماشااللّہ آپ شلوار قمیض میں بہت اچھے لگ رہے ہیں۔‘
اِس کے علاوہ علی ظفر نے اپنی یہ تصویر انسٹاگرام پر بھی شیئر کی۔
گلوکار نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ’قمیض شلوار اور سیلفی۔‘