راولپنڈی(سٹاف رپورٹر ) تھانہ بنی پولیس نے ہوائی فائرنگ اور سوشل میڈیا پر اسلحہ کی تشہیر کرنے والے ملزم کوگرفتارکرکے اسلحہ اور ایمونیشن برآمد کر لیا۔ سٹی پولیس آفیسر کے احکامات پرراولپنڈی پولیس کا جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈائون جاری ہے، ایس پی راول ڈویژن رائے مظہر اقبال نے بتایا کہ ایس ایچ او بنی نے کارروائی کرتے ہوئے ہوائی فائرنگ اور سوشل میڈیا پر اسلحہ کی تشہیر کرنے والے ملزم فہد علی کو گرفتار کر لیا ، ملزم سے 30 بور رائفل اور ایمونیشن بر آمد کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا۔