ملتان (سٹاف رپورٹر)ملتان پولیس نے ماہ اپریل میں 2 کروڑ 77 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی ریکوری کی،قتل کے 7،اقدام قتل کے 12،اغوا اور زیادتی کے 14،اشتہاری 228 ،راہزنی کے 26،موٹرسائیکل چوری کے 27،مویشی چوری کے 9،نقب زنی کے 14 اور معمولی جرائم کے 963 ملزمان کو گرفتار کیا۔ماہ اپریل میں پولیس تھانہ سیتل ماڑی نے بین الاقوامی گینگ کو گرفتار کیا جو بچیوں کو اغوا ور انہیں فروخت کرنے کا مکروہ دھندہ کر تے تھے۔پولیس خدمت سنٹر نشتر ہسپتال میں 204،پولیس خدمت سنٹر شجاعباد 87،اور جلالپور میں 124 سائلین نے رجوع کیا جنکی داد رسی کی گئی، وومن سنٹر میں کل 42 درخواستیں موصول ہو ئیں38 پر فیصلے کئے گئے ایک پر مقدمہ درج کیا گیا۔