• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیتو کپور، رشی کپور کے ڈاکٹرز کی شکر گزار

بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار رشی کپور کی موت کے بعد اُن کی اہلیہ نیتو کپور نے اپنے سوشل میڈیا پیغام میں ڈاکٹرز اور طبی عملے کا شکریہ ادا کردیا۔

نیتو کپور نے انسٹاگرام پر اپنے پیغام کے ساتھ دو تصویریں شیئر کیں جس میں ایک تصویر رشی کپور کی ہے جبکہ دوسری تصویر میں رشی کپور کے ہمراہ اُن کی اہلیہ نیتو کپور بھی ہیں۔


بھارتی اداکارہ نے  اپنے پیغام میں لکھا کہ ’ایک فیملی ہونے کی حیثیت سے ہمیں اِس بات کا احساس ہے کہ رشی کپور کی موت ہمارے لئے ایک بڑا نقصان ہے۔‘

اُنہوں نے لکھا کہ ’جب ہم پوری فیملی اِکٹھے بیٹھتے ہیں تو ماضی میں گُزرے چند مہینے یاد کرتے ہیں اور پھر ہمیں احساس ہوتا ہے کہ ہمیں اُس وقت کو یاد کرتے ہوئے بےحد شُکر گُزار ہونا چاہیے خاص طور پر این ایچ ریلائنس اسپتال کے ڈاکٹرز کا۔‘

نیتو کپور نے لکھا کہ ’ڈاکٹر ترنگ گیانچندانی کی سربراہی میں اسپتال کے تمام ڈاکٹرز، نرسوں اور دیگر طبی عملے نے میرے شوہر کی ایسے دیکھ بھال کی کہ جیسے وہ ان کے اپنے ہوں۔‘

بھارتی اداکارہ نے لکھا کہ ’وہ ہمیں ایسے مشورہ دیتے تھے کہ جیسے ہم اُن کے کوئی قریبی عزیز ہوں اور اِس کے لیے میں تہہ دِل سے تمام طبی عملے کی شُکر گُزار ہوں۔‘

 یہ بھی پڑھیے: آنسو نہیں، مُسکراہٹ کے ساتھ رشی کپور کو یاد رکھیں گے، اہلِ خانہ

اِس سے قبل نیتو کپور نے سوشل میڈیا پر رشی کپور کے لیے الوداعی پیغام جاری کیا تھا۔

اُنہوں نے اپنے پیغام میں لکھا تھا کہ ’ہماری کہانی کا اختتام ہوگیا۔‘

یاد رہے کہ رشی کپور اور نیتو کی شادی 1980 میں ہوئی تھی اور اِس جوڑی نے ایک ساتھ 12 فلموں میں بھی کام کیا ہے۔

نیتو کپور، رشی کپور کے طبی عملےکی شکر گزار
رشی کپور اور نیتو کپور کی شادی کی تقریب کی یادگار تصویر 

رشی کپور اور نیتو کپور کی ایک بیٹی اور ایک بیٹا ہے، اُن کی بڑی بیٹی ردھیما کپور ہیں جبکہ بیٹا بالی ووڈ اداکار رنبیر کپور ہے۔

نیتو کپور، رشی کپور کے طبی عملےکی شکر گزار
رشی کپور اپنے اہلِ خانہ کے ساتھ

دُنیا بھر میں مشہور بھارتی لیجنڈری اداکار رشی کپور نے گزشتہ ماہ 30 اپریل کی صبح ممبئی کے این ایچ رلائنس اسپتال میں زندگی کی آخری سانسیں لیں۔

تازہ ترین