• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈاکٹر فرقان کا انتقال، ہمارا قصور ہوا تو ٹھیک کرینگے، مرتضیٰ وہاب


کراچی (ٹی وی رپورٹ)جیو کے پروگرام’’ آپس کی بات‘‘ میں میزبان منیب فاروق سے گفتگو کرتے ہوئے ن لیگ کے رہنما طلال چوہدری نے کہا کہ نیب،نادراسب کچھ کھلا ہے لیکن پارلیمان بند ہے،رہنما تحریک انصاف ہمایوں اختر نے کہاکہ دنیا کاکوئی ملک ایسا نہیں جس کو کورونا سے نمٹنے میں مشکلات کا سامنا نہ ہوا ہو،رہنما پیپلزپارٹی مرتضیٰ وہاب نے کہاکہ ڈاکٹرز فرنٹ لائن پر کھڑے ہیں ۔میڈیا پر ڈاکٹرفرقان کے انتقال کاذمے دار سندھ حکومت کو قراردیا جارہا ہے ۔سندھ حکومت نے اس حوالے سے انکوائری کا حکم دے دیا ہے اگلے 48گھنٹوں میں رپورٹ سامنے آجائے گی ۔ڈاکٹرفرقان کے انتقال پر گہرا دکھ ہے اگر کہیں ہمارا قصور ہوا توٹھیک کریں گے۔رہنما مسلم لیگ نون طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ حکومت کو فوری طور پر پارلیمان کا اجلاس بلانا چاہئے تاکہ قومی ہم آہنگی پیدا کی جاسکے ۔تحریک انصاف کی کارکردگی کو دوالفاظ میں بیان کرسکتے ہیں ایک کنفیوژن اور دوسرا نااہلی ۔کبھی کہتے ہیں لاک ڈاوٴن کریں کبھی کہتے ہیں نہ کریں کبھی کہتے ہیں نرمی کریں کبھی کہتے ہیں نہ کریں ۔وزیراعظم کہتے ہیں لاک ڈاوٴن اشرافیہ نے لگا یا سوال یہ ہے کہ تین صوبوں میں آپ کی حکومت ہے تو یہ اشرافیہ کون ہے۔کورونا کے ٹیسٹ بہت کم تعداد میں ہورہے ہیں ۔

تازہ ترین