• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لیو ٹوئنز نے رباب اور وائلن پر ڈرامے ’ارطغرل غازی‘ کا ساؤنڈ ٹریک پیش کردیا

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)سلطنت عثمانیہ پر مبنی ترک ڈرامے’ارطغرل غازی‘ کی ان دنوں پاکستان میں دھوم مچی ہوئی ہے اور ناظرین کی جانب سے ڈرامے کو بیحد پسند کیا جا رہا ہے۔ ارطغرل غازی کی اسی مقبولیت کو مدِ نظر رکھتے ہوئے لیو ٹوئنز کے نام سے کام کرنے والے جڑواں بھائیوں نے ’ارطغرل غازی‘کے ساؤنڈ ٹریک کی دھن کو نئے انداز سے پیش کردیا جس میں انہوں نے صرف وائلن اور رُباب کا استعمال کیا۔لیو ٹوئنز نامی دونوں بھائی جڑواں بھائی ہارون لیو اور شاروں لیونے یہ دھن صارفین کی بیحد فرمائش پر پیش کی جسے بیحد پسند کیا جا رہا ہے۔ واضح رہے ترک ڈرامہ ”دیرلیش ارطغرل“ سلطنت عثمانیہ پر مبنی سیریز پانچ سیزن پر مشتمل ہے اور مجموعی طور پر اسکی 179قسطیں ہیں جسے پہلی بار 2014میں ترکی کے سرکاری چینل پر نشر کیا گیا تھا۔اس ڈرامے کو پاکستان سے پہلے دنیامیں 60مختلف زبانوں میں نشر کیا جا چکا ہے اور اس وقت پاکستان میں اس کی مقبولیت پورے عروج پر ہے۔ غازی ارطغرل جس کے شائقین پوری دینا میں بالعموم اور مسلم دنیا میں بالخصوص پائے جاتے ہیں۔جس کے شائقین میں مسلم دنیا کے حکمران اور پاکستان کے وزیراعظم عمران خان بھی شامل ہیں۔

تازہ ترین