• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جاپان: ن لیگ کے سینئر نائب صدر کیجانب سے افطار کا اہتمام

عالمی وبا کورونا کے باعث دنیا بھر کی طرح جاپان میں بھی ایمرجنسی اور لاک ڈاؤن کی صورتحال ہے جس کے باعث رمضان المبارک میں مساجد کی رونقیں تو ماند پڑ ہی چکی ہیں تاہم سماجی شخصیات بھی اپنے اپنے گھروں میں سحر و افطار کا اہتمام کرتے نظر آرہے ہیں۔

اس حوالے سے گزشتہ روز ن لیگ جاپان کے سینئر نائب صدر ملک یونس کی جانب سے پر تکلف افطار پارٹی کا اہتمام کیا گیا جس میں سینئر پاکستانی اور ن لیگ انٹرنیشنل افیئر کے سابق جنرل سیکریٹری شیخ قیصر محمود نے خصوصی طور پر شرکت کی۔

اس کے علاوہ ن لیگ جاپان کے صدر ملک نور اعوان، جنرل سیکریٹری شمس بٹ، ایڈیشنل جنرل سیکریٹری چوہدری عنصر گجر، سینئر نائب صدر قدیر مغل، نائب صدر مرزا اکرم اورکشمیر یکجہتی فورم کے صدر شاہد مجید سمیت دیگر اہم شخصیات بھی شامل تھیں۔

اس موقع پر خصوصی دعاؤں کا اہتمام کیا گیا تھا جس میں پوری دنیا سے کورونا کے خاتمے کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں جبکہ پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے لیے بھی دعائیں مانگی گئیں۔

تقریب کے میزبان نے کہا کہ ہمیں جاپان میں رمضان المبارک کا اہتمام کرتے رہنا ہے بلکہ اس موقع پر پاکستان میں اپنے غریب پاکستانی بھائیوں کو بھی نہیں بھولنا ہے۔

اس موقع پر شیخ قیصر نے اپنے خطاب میں کہا کہ پوری دنیا اس وقت مشکل حالات کا شکار ہے ہمیں دعا کرنی چاہیے کہ اللہ تعالی ہم سب کے گناہوں کو معاف کرے اور دنیا بھر سے اس وبا کا خاتمہ کرکے سب کو اس بیماری سے محفوظ رکھے۔

شاہد مجید نے کہا کہ جو مسلمان جاپان میں اور جو مسلمان پاکستان میں فوت ہوگئے ہیں اللہ تعالی ان کی بخشش فرمائے اور ہم سب کو رمضان المبارک کے اس بابرکت مہینے میں نیک کام کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔

تازہ ترین