• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان کے نشتر اسپتال میں کورونا کے مزید 2 مریض جاں بحق ہوگئے جبکہ شہر میں مزید 7 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے۔ 

ترجمان نشتر اسپتال ملتان ڈاکٹر عرفان کے مطابق نشتر اسپتال میں مزید دو مریضوں کے جاں بحق ہونے کے بعد اب تک کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 31 ہوگئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ آئسولیشن وارڈ میں 4 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

ڈاکٹر عرفان کا کہنا تھا کہ نشتر اسپتال میں 7 نئے کورونا کے مریض میں تصدیق ہوئی ہے جنہیں آئسولیشن وارڈ منتقل کر دیا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا  کہ اسپتال میں اس وقت کورونا وائرس کے 41 مریض زیر علاج ہیں۔

تازہ ترین