• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نائجیریا: لاک ڈاؤن کے دوران پہلی ورچوئل سماعت، ملزم کو سزائے موت

لاگوس(اے ایف پی )نائیجیریا کی ایک عدالت نے5ہفتوں سے جاری لاک ڈائون کے دوران اپنے پہلے ورچوئل فیصلے میں ایک شخص کو موت کی سزا سنائی ہے۔لاگوس کی خاتون جج مجسولا نے ایک ڈرائیور اولالیکن حمید کو 2018میں اپنے باس کی76 سالہ والدہ کے قتل کے الزام میں پھانسی کی سزا سنائی ہے۔جج نے کہا کہ یہ کورٹ کا اصل فیصلہ ہے،فوری طور پر یہ واضح نہیں تھا کہ حمید اپیل کرے گا، واضح رہے کہ نائیجیرین قانون کے تحت اسٹیٹ گورنر کو سزائے موت سے قبل سزائے موت کی منظوری دینی ہوتی ہے۔ 

تازہ ترین