• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملکی تاریخ میں پہلی بار 188 اسامیوں کیلئے CSSکاخصوصی امتحان نومبرمیں ہوگا

اسلام آ باد (رانا غلام قادر ) سول سروس کا حصہ بننے کے خواہش مند افسروں کیلئے خوشخبری ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے گزشتہ کئی برسوں سے خالی چلی آ نے والی 188اسامیوں کیلئے سی ایس ایس کا خصوصی امتحان منعقد کرنے کی منظوری دیدی ہے،ایف پی ایس سی اور اسٹیبلشمنٹ ڈویژن تفصیلات،قواعد وضوابط کا تعین جلد کرینگے۔ ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ سی ایس ایس کا خصوصی امتحان ہوگاجس سے تعلیم یافتہ نوجوانوں کو سول سروس جوائن کرنے کیلئے اپنی صلاحیتوں کو آ زما سکتے ہیں۔ ایف پی ایس سی کو اس کیلئے ضروری ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔ کمیشن کے ذرائع کے مطا بق یہ امتحان نومبر 2020میں ہوگا۔ ان اسامیوں میں بلوچستان کی 49سندھ رورل کی 41سندھ اربن کی 19خیبر پختونخوا کی 22 سابقہ فاٹا اور گلگت بلتستان کی 16آزاد جموں وکشمیر کی دو اور پنجاب کی 39 شامل ہیں۔ صوبوں کی یہ وہ اسامیاں ہیں جو گزشتہ برسوں کے دوران ہونے والے سی ایس ایس کے امتحانات میں پر نہیں کی جاسکیں۔ وزیر اعظم کی منظوری کے بعد ایف پی ایس سی نے اس خصوصی امتحان کیلئے انتظامات شروع کردیے ہیں ۔
تازہ ترین