• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چوہدری شجاعت، پرویز الہٰی کی نیب کیخلاف درخواست دائر

چوہدری برادران کی نیب کے خلاف درخواست دائر 


مسلم لیگ قاف کے سربراہ چوہدری شجاعت اور اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی نے لاہور ہائی کورٹ میں نیب کے خلاف درخواست دائر کر دی۔

چوہدری برادران نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ قومی احتساب بیورو (نیب) سیاسی انجینئرنگ کرنے والے ادارہ ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ نیب کے کردار اور تحقیقات کے غلط انداز پر عدالتیں فیصلے بھی دے چکی ہیں، چیئرمین نیب نے ہمارے خلاف 19 سال پرانے معاملے کی دوبارہ تحقیقات کا حکم دیا ہے۔

چوہدری برادران کا اپنی درخواست میں کہنا ہے کہ نیب نے 19 سال قبل آمدن سے زائد اثاثہ جات کی مکمل تحقیقات کیں مگر ناکام ہوا۔

یہ بھی پڑھیئے: پرویز الہٰی اور خواجہ برادران کی ملاقات کی اندرونی کہانی

انہوں نے مزید کہا کہ چیئرمین نیب کو 19 سال پرانی اور بند کی جانے والی انکوائری دوبارہ کھولنے کا اختیار نہیں۔

مسلم لیگ قاف کے رہنماؤں کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہمارا سیاسی خاندان ہے، ہمیں سیاسی طور پر انتقام کا نشانہ بنایا جاتا رہا ہے۔

تازہ ترین