ملتان ( سٹاف رپورٹر) شہر اور گردونواح میں ڈکیتی و چوری کی مختلف وارداتوں میں نامعلوم ڈاکو اور چور شہریوں سے لاکھوں روپے مالیت کی نقدی اور قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہو گئے، پولیس نے مقدمات کا اندراج کر کے کارروائی شروع کر دی تاحال کوئی بھی ملزم گرفتار نہ ہو سکا، تھانہ گلگشت کے علاقے پاک ترک سکول والی گلی میں تقی الحسن سے ڈاکو موٹرسائیکل چھین کر فرار ہوگئے، کریم ٹائون میں الطاف سے مسلحہ افراد نقدی و موبائل فون لے گئے، گول باغ کے قریب محمد احمد کی موٹرسائیکل، تھانہ قادر پور راں کے علاقے میں محمد اختر کے بھانہ سے مویشی، تھانہ کینٹ کے علاقے بازار سے محمد اظہر ودیگر افراد کے 17 موبائل فون چورے ہوگئے، لابر موڑ پر محمد سجاد کی دوکان سے سامان، چوک کمہارانوالہ میں مہر خاور کی موٹرسائیکل، کچی سرائے سے زوار حسین، ٹیپو سلطان کالونی میں شیخ تراب اور بہاولپور بائی پاس سے عمران کی موٹرسائیکلیں چوری ہوگئیں۔