• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ماں بیٹی نے کھانا لینے کیلئے کارڈ بورڈ سے گاڑی بنالی

کورونا وائرس کی وجہ سے لاک ڈاؤن کے پیش نظر دفاتر، شاپنگ سینٹرز سمیت ریسٹورنٹس بھی بند ہیں جس کی وجہ سے لوگ باہر جا کر کھانے کھانے کو بہت یاد کر رہے ہیں۔

ایسے میں فاسٹ فوڈ چین میکڈونلڈز نے صارفین کے لیے ڈرائیو تھرو سرونگ کھول رکھی ہے جس کے ذریعے لوگ گاڑی کے اندر بیٹھے بیٹھے ہی آرڈر کر سکتے ہیں

بیلجیم سے تعلق رکھنے والی نتھیلی اور ان کی 16 سالہ بیٹی نے ڈرائیو تھرو سے کھانا لینے کے لیے ایک انوکھا حربہ اپنایا۔

نتھیلی کی 16 سالہ بیٹی کو میک ڈونلڈز سے کھانا کھانے کا دل کر رہا تھا لیکن ان کے پاس گاڑی نہیں تھی تو انہوں نے مل کر ایک کارڈ بورڈ سے گاڑی نما ڈھانچہ تیار کر لیا۔

اس کارڈ بورڈ سے بنے گاڑی نما ڈھانچے پر کووڈ 19 کی لائسنس پلیٹ لگا کر دونوں ماں بیٹی میکڈونلڈز کے ڈرائیو تھرو سے کھانا لینے کے لیے نکل پڑے۔

خوش قسمتی سے ماں اور بیٹی کی محنت رنگ لے آئی اور اس کارڈ بورڈ سے بنی گاڑی کے ساتھ انہیں میک ڈونلڈز کے ڈرائیو تھرو سے کھانا بھی مل گیا۔ 

تازہ ترین