• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چونیاں، 3 سالہ بچی سے زیادتی کا ملزم گرفتار

چونیاں کے نواحی علاقے میں نوجوان کا 3 سالہ بچی پر تشدد اور زیادتی، تھانہ صدر پتوکی میں مقدمہ درج کرکےملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس کے مطابق نواحی علاقہ چک 37 میں 3 سالہ ایمان فاطمہ پر 22 سالہ ملزم عابد نے تشدد کیا اور اسے زیادتی کا نشانہ بنایا۔

بچی کو قریبی تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں سے اسے تشویشناک حالت میں فوری طور پر چلڈرن اسپتال لاہور ریفر کر دیا گیا۔

پولیس نے بچی کے چچا کی تحریری درخواست پر ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے اسے گرفتار کر لیا ہے۔

واضح رہے کہ 2018 کے آغاز میں پنجاب کے ضلع قصور سے اغواء کی جانے والی 7 سالہ بچی زینب کو زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا تھا، جس کی لاش 9 جنوری کو ایک کچرا کنڈی سے ملی تھی۔

تازہ ترین