• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاک ڈاؤن میں نرمی سے وبا مزید پھیلے گی: ڈاکٹر قیصر سجاد

جنرل سیکریٹری پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن (پی ایم اے) قیصر سجاد نے لاک ڈاؤن میں نرمی کی شدید مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ لاک ڈاؤن میں نرمی سے  کورونا وبا مزید پھیلےگی۔

انہوں نے کہا کہ لاک ڈاؤن میں نرمی کر کے کورونا کو پھیلانے کے دروازے کھولے جارہے ہیں، ڈاکٹر سجاد کا پریس کانفرنس کے دوران کہنا تھا کہ ڈاکٹرز اپنی قوم کے لیے یا مریضوں کے لیے سنجیدہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ڈاکٹرز کے ضمیر کی بات ہے کہ کسی بات یا دباؤ میں نہیں آئیں گے۔

پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کےماہرین نے پی ایم اے ہاؤس میں پریس کانفرنس کی، پریس کانفرنس میں گفتگو کرتے ہوئے صدر پی ایم اے سینٹرل ڈاکٹر اکرام کا کہنا تھا کہ لاک ڈاؤن کے دنوں میں کوئی بھی شخص بھوک کےباعث نہیں مرا۔

انہوں نے بتایا کہ  اموات ان کی ہوئیں جو کسی بیماری یا کورونا وائرس کا شکار تھے، انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس مرض سے ڈرتے نہیں نہ ہی ہمیں ڈرنا چاہیے۔

انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ بہتر سے بہتر لاک ڈاؤن کو نافذ کیا جائے۔

تازہ ترین