• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاک ڈاؤن میں نرمی حکومت اور عوام کی آزمائش ہے، اجمل وزیر

خیبر پختونخوا حکومت کے ترجمان اجمل وزیر کا کہنا ہے کہ لاک ڈاؤن میں نرمی حکومت کے ساتھ ساتھ عوام کی بھی آزمائش ہے۔

اجمل وزیرنے کہا کہ ایس او پیز پر عملدرآمد میں کوتاہی برداشت نہیں کریں گے، لاک ڈاؤن میں مزید نرمی کورونا کے خلاف ایس او پیز پر عملدرآمد سے مشروط ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ جو دکاندار حفاظتی اقدامات پر عملدرآمد نہیں کرے گا موقع پر اُس کاروبار بند کروائیں گے۔

اجمل وزیرنے کہا کہ خیبر پختونخوا میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 371 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

ترجمان خیبرپختونخوا حکومت نے کہا کہ صوبے میں کورونا مریضوں کی مجموعی تعداد 4327 ہوگئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کے پی میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 12 اموات ہوئیں، جس کے بعد صوبے میں کورونا سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد 221 ہوگئی ہے۔

اجمل وزیر نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں ایک دن میں 49 کورونا مریض صحت یاب ہو گئے ہیں، جس کے بعد صوبے میں کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی مجموعی تعداد 1033 ہوگئی ہے۔

تازہ ترین