• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: نیپا چورنگی پر مبینہ پولیس مقابلہ، 2 ملزم زخمی

کراچی کے علاقے نیپا چورنگی کے قریب پولیس اور لوٹ مار کرنے والے ملزمان کے درمیان مبینہ مقابلہ ہوا ہے جس کے دوران ہونے والی فائرنگ کے نتیجے میں 2 ملزمان زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق نیپا چورنگی کے پل پر 2 ملزمان سبزی منڈی سے آنے والی گاڑی میں موجود افراد سے لوٹ مار کر رہے تھے۔

گشت پر مامور پولیس موقع پر پہنچ گئی، ملزمان نے پولیس کو دیکھتے ہی اس پر فائرنگ کر دی۔

پولیس کی جوابی فائرنگ سے 2 ملزمان زخمی ہو گئے جنہیں گرفتار کر کے طبی امداد کے لیے جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیئے: لاہور، پولیس مقابلے میں 2 ملزمان ہلاک

پولیس کی جانب سے گرفتار کیے گئے ملزمان کے جرائم کی تفصیلات مختلف تھانوں سے اکٹھی کی جارہی ہیں۔

تازہ ترین