• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاک ڈاؤن میں نرمی کے ساتھ ہی ملک میں کورونا کیسز کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے، ملک میں کورونا کیسز کی تعداد 30 ہزار سے تجاوز کر گئی۔

پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 30 ہزار 174 ہو چکی ہے جبکہ اس موذی وباء سے جاں بحق افراد کی کُل تعداد 648 ہو گئی۔

کورونا وائرس کے ملک میں 21 ہزار 442 مریض اب بھی اسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں، جبکہ 8 ہزار 84 مریض اس بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔


پنجاب میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 11 ہزار 93 ہے جبکہ اس سے ہلاکتیں 192 ہو گئی ہیں۔

سندھ میں اب تک کورونا وائرس کے 11 ہزار 480 مریض سامنے آئے ہیں، جبکہ 189 مریض کورونا کے باعث جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

ملک میں 29465 کورونا مریض، 623 اموات
(تصویر: سہیل رفیق)

خیبر پختون خوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 4 ہزار 509 ہو چکی ہے جبکہ اموات تمام صوبوں سے زیادہ 234 ہو گئیں۔

کورونا وائرس کے بلوچستان میں 1 ہزار 935 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 24 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 641 کورونا وائرس کے متاثرہ مریض ہیں جبکہ 5 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیئے: کراچی میں کورونا متاثرہ خاتون کے یہاں بچے کی ولادت

گلگت بلتستان میں 430 کورونا کے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے 4 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

آزاد کشمیر میں کورونا کے اب تک 86 مریض رپورٹ ہوئے ہیں تاہم یہاں اس وائرس سے تاحال کوئی ہلاکت سامنے نہیں آئی ہے۔

ادھر دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 41 لاکھ 21 ہزار 783 ہو چکی ہے جبکہ اس سے ہلاکتیں 2 لاکھ 80 ہزار 868 ہو گئیں۔

کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 23 لاکھ 89 ہزار 471 مریض اب بھی اسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 47 ہزار 648 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 14 لاکھ 51 ہزار 444 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔


تازہ ترین