• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تاجروں نے سندھ حکومت کے ایس او پیز پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے عزم کا اظہار کردیا۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے مزاکرات کے بعد تاجر رہنما جمیل پراچہ نے  میڈیا بریفنگ میں کہا کہ کاروبار کے دوران سماجی فاصلے کا بہت خیال رکھنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ تمام مارکیٹس صبح 6 بجے سے کھول دی جائیں گی، بڑی مارکیٹس بند رہیں گی جبکہ ایئرکنڈیشن شاپس میں ایئرکنڈیشن نہیں چلایا جائے گا۔

اس حوالے سے ایک بیان میں میئر کراچی وسیم اختر نے کہا کہ شاپنگ سینٹرز اور مالز کے سوا تمام مارکیٹس کھلیں گی، سندھ حکومت کے ایس او پیز پر عمل درآمد کروانا تاجروں کی ذمے داری ہے۔

انہوں نے کہا کہ جب ایس او پیز بنائی جاتی ہیں تو کراچی کے تاجروں کو نظر انداز کیا جاتا ہے، وفاق نے جو پیسہ دیا وہ مستحق افراد کو دیا تاجروں کو نہیں دیا۔

تازہ ترین