ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والاکا کہنا ہے کہ کورونا وائرس پارلیمنٹ کی راہداریوں میں بھی پہنچ گیا ہے،ارکان پارلیمنٹ اور عملے میں کورونا کی تشخیص باعث تشویش ہے۔
سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ مزید ارکان اور عملے میں کورونا کی تشخیص ہونے کا خدشہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ کورونا کیسز میں اضافے سے متعلق میرے خدشات درست ثابت ہو رہے ہیں۔
سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ بروقت خبردار کردیا تھا کہ ٹیسٹ کے بغیر کسی کو پارلیمنٹ میں داخل نہ ہونے دیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں اجلاس بلانے کے خطرناک نتائج نکل سکتے ہیں، تاہم ضروری ہو تو اجلاس میں تاخیر کی جائے۔
سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ ٹیسٹ کو یقینی بنانے کے بعد ہی پارلیمنٹ میں داخلے کی اجازت دی جائے۔