• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وقار یونس کے کپتان بننے کے بعد باہر بیٹھنا پڑا، اظہر محمود

وقار یونس کے کپتان بننے کے بعد باہر بیٹھنا پڑا، اظہر محمود 


کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کے سابق بولنگ کوچ اور ٹیسٹ کرکٹراظہر محمود کا کہنا ہے کہ وقار یونس کے کپتان بننے کے بعد انہیں بینچ پر بیٹھنا پڑا تاہم وہ کسی کو اس بات کا ذمہ دار نہیں ٹھہراسکتے، جو نصیب میں تھا وہ ملا، ٹیسٹ کیریئر تو جلد ہی رک گیا اور ون ڈے کیریئر بھی کافی اتار چڑھاؤ کا شکار رہا جس کی وجہ سے وہ بھی ذہنی تنائو کا شکار ہوگئے تھے۔ واضح رہےکہ اظہر محمود کی جگہ وقار یونس کو بولنگ کوچ بنایا گیا ہے۔ پیر کو ایک انٹرویو میں انہوں نے ٹیم میں ان اور آئوٹ ہونے سے پرفارمنس متاثر ہوئی۔ میچ فکسنگ کے معاملات پر بس اتنا کہیں کہ گے 90 کی دہائی میں معاملہ حل کردیتے تو آج ساری باتیں نہیں ہورہی ہوتیں۔

تازہ ترین