• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی آئی کے امجداللہ پولنگ سے چند گھنٹے قبل دستبردار،متحدہ میں شامل

Ptis Amjadullah Withdrew Hours Before Polling Joins Mqm
کراچی میں قومی اسمبلی کے حلقے این اے 245 سے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار امجد اللہ خان پولنگ سے چند گھنٹے پہلے ایم کیو ایم کے امیدوار کے حق میں دسبتردار ہوگئے۔ انہوں نے متحدہ میں شمولیت اختیار کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کراچی کی قیادت ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے۔

رات گئےخورشید بیگم سیکریٹریٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے امجد اللہ خان نے کہا کہ تحریک انصاف کی جانب سے ضمنی انتخابات کے لیے ان کی کوئی مدد نہیں کی گئی۔ جب پولنگ ایجنٹوں کے لیے کارکنوں سے مدد طلب کی تو انہوں نے پیسے طلب کیے۔

امجد اللہ خان نے متحدہ قومی موومنٹ میں شمولیت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ انہیں ایم کیو ایم میں بہت عزت ملی ہے جس کی وہ قدر کرتے ہیں۔پریس کانفرنس کے دوران متحدہ کے رہنما عامر خان اور کنور نوید جمیل بھی موجود تھے جنہوں نے امجد اللہ خان کو پارٹی میں خوش آمدید کہا۔
تازہ ترین