پاکستان پیپلز پارٹی کی سینئر رہنما اور سینیٹر شیری رحمٰن نے وزیراعظم اور حکومت کی موجودگی پر سوال اٹھادیا۔
سینیٹ اجلاس سے خطاب کے دوران شیری رحمٰن نے استفسار کیا کہ وزیراعظم عمران خان کہاں ہیں؟ اس وقت ملک کون چلارہا ہے؟ کورونا وائرس پر حکومت کی کیا پالیسی ہے؟
پی پی رہنما نے مزید کہا کہ لاک ڈاؤن کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے لگائے لاک ڈاؤن میں نرمی پر حکومت کا پیغام واضح نہیں ہے، موجودہ حالات میں اخلاقیات کا جنازہ نکالا جارہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ 18ویں ترمیم پر بحث اپوزیشن نے نہیں حکومت نے چھیڑی ہے، موجودہ صورتحال میں عوام کو یکجہتی کا پیغام کیسے دیں گے۔