• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زرداری صاحب! قومی اتفاقِ رائے سے کوئی انکاری نہیں، شبلی فراز


وفاقی وزیرِ اطلاعات سینیٹر شبلی فراز کاکہنا ہے کہ زرداری صاحب! قومی اتفاقِ رائے سے کوئی انکاری نہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں وفاقی وزیرِ اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کے بیان پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ زرداری صاحب! قومی اتفاقِ رائے سے کوئی انکاری نہیں، آئینی ترامیم پر بحث و مباحثہ جمہوری عمل کا حصہ ہے۔

یہ بھی پڑھیئے: چچا غالبؔ بنام شبلی فراز

وفاقی وزیرِ اطلاعات سینیٹر شبلی فراز کا سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں یہ بھی کہنا ہے کہ 18ویں آئینی ترمیم پر کسی ایک جماعت کی اجارہ داری نہیں ہوسکتی۔

تازہ ترین