• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹھٹھہ :شفیع کرنانی کی تدفین، جئے سندھ تحریک کل ہڑتال کریگی

Thatha Shafi Karnani Buried Jiye Sindh To Strike Tomorrow
ٹھٹھہ میں جئے سندھ تحریک کرنانی گروپ کے چیئرمین شفیع محمد کرنانی کو سپرد خاک کر دیا گیا۔ پولیس نے قتل کے الزام میں 4ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔ جئے سندھ تحریک نے قتل کے خلاف جمعے کو ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔

شفیع محمد کرنانی کو نامعلوم افراد نے گذشتہ روز مکلی بائی پاس پر فائرنگ کرکے قتل کیا تھا۔ ان کی نماز جنازہ آبائی گاؤں صالح محمد کرنانی میں ادا کی گئی۔

نماز جنازہ میں جسقم کے سینئر وائس چیئرمین ڈاکٹر نیاز کالانی سمیت قوم پرست جماعتوں کے رہنماؤں اور کارکنوں نے شرکت کی۔

کرنانی گروپ کے قائم مقام چیئرمین سہیل ابڑو نے پریس کانفرنس کے دوران کل سندھ میں شٹر ڈاؤن ہڑتال اور تحریک کی جانب سے 10 دن کے سوگ کا اعلان کیاہے۔

ایس ایس پی فدا حسین مستوئی کے مطابق شفیع محمد کرنانی کے قتل کا مقدمہ 6 ملزمان کے خلاف درج کر کے 4ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
تازہ ترین