سپریم کورٹ نے پیپلز پارٹی رہنما خورشید شاہ اور بیٹے کی درخواست ضمانت پر سماعت سے معذرت کرلی، عدالت نے کہا کہ ہائی کورٹ کے فیصلے پر اپیل سننے کا اختیار 3 رکنی بنچ کو ہے۔
کراچی رجسٹری میں جسٹس مقبول باقر اور جسٹس سجاد علی شاہ پر مشتمل دو رکنی بینچ کے روبرو خورشید شاہ کی درخواست ضمانت سے متعلق اپیل کی سماعت ہوئی۔
ملزمان کے وکلا ءعدالت میں پیش ہوئے، اس موقع پر عدالت نے ملزمان کی درخواست ضمانت سننے سے معذرت کی اور ریمارکس دیئے کے ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل پر 3 رکنی بینچ سماعت کر سکتا ہے۔
عدالت نے خورشید شاہ اور ان کے بیٹے فرخ شاہ کی درخواست ضمانت پر مزید سماعت آئندہ سیشن تک ملتوی کردی۔
اس موقع پر ملزمان کے وکلاء نے درخواست ضمانت کی جلد سماعت کی استدعا بھی کردی۔