• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت کے پاس کورونا سے نمٹنے کا منصوبہ نہیں، احسن اقبال

حکومت کے پاس کورونا سے نمٹنے کا منصوبہ نہیں، احسن اقبال


مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال کا کہناہےکہ حکومت کے پاس کورونا سے نمٹنے کا منصوبہ نہیں ہے، جبکہ حکومت کی طرف سے لاک ڈاؤن لگانے اور کھولنے میں بھی کوئی حکمت عملی نظر نہیں آتی، جبکہ حکومت اس مسئلے پر سیاست کررہی ہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ وزیرخارجہ نے بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں سے متعلق پلان نہیں بتایا، وزیرخارجہ بتائیں بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کو کیسے وطن لایا جائے گا؟۔

یہ بھی پڑھیے: اٹھارویں ترمیم کا جائزہ لینے میں کوئی مضائقہ نہیں

انہوں نے کہا کہ بیرون ملک پاکستانیوں کو ان کے حال پر چھوڑ دیا گیا، وزیرخارجہ نے سندھ فتح کرنے اور اٹھارویں ترمیم ختم کرنے کی بات کی۔

احسن اقبال نے کہا کہ مشیر خزانہ 5 ارب ڈالر امداد کے استعمال سے متعلق بتائیں۔

اس موقع پر شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کی درخواست پر قومی اسمبلی کا اجلاس بلایا گیا، اجلاس میں سوائے مایوسی کے کچھ نہیں ملا، بدقسمتی سے ملک کا وزیراعظم اجلاس میں نہیں آیا۔

یہ بھی پڑھیے: اپوزیشن بتائے ان کا کووڈ 19 پلان کیا ہے؟ وفاقی وزیر

انہوں نے کہا کہ حکومت نے جواب دینے کے بجائے گالم گلوچ اور ذاتی حملے کیے، جبکہ حکومتی حکمت عملی سامنے نہیں آرہی کیونکہ وزیراعظم مسنگ ہیں۔

شاہد خاقان نے مزید کہا کہ اپوزیشن لیڈر پر الزامات لگائے گئے، اب سب کو نیب کے نوٹس آرہے ہیں۔

تازہ ترین