وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے ڈیرہ غازی خان میں مجموعی طور پر پانچ ارب کے ترقیاتی منصوبوں کا سنگِ بنیاد رکھ دیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے ڈیرہ غازی خان میں سردار فتح محمد بزدار انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی، ماڈرن انٹر سٹی بس ٹرمینل، سنگم چوک کی تزئین و آرائش، سوشل سیکیورٹی اسپتال، فلڈ سپر بند کے منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھا۔
کارڈیالوجی اسپتال پہلے مرحلے میں 100 بستر پر مشتمل ہوگا جو چار ارب کی لاگت سے دو سال میں مکمل کیا جائے گا۔
عثمان بزدار نے کورونا فیلڈ اسپتال، جنرل بس اسٹینڈ پارک کا بھی افتتاح کیا۔
اس کے علاوہ قبائلی علاقے میں بجلی کی فراہمی کے لیے ابتدائی 27 کروڑ روپے کا چیک میپکو حکام کے حوالے کیا۔