پیرس (جنگ نیوز) انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن اور ایسوسی ایشن آف ٹینس پلیئرز نے کورونا کے سبب ہر قسم کی سرگرمیاں 31 جولائی تک معطل کرنے کا اعلان کیا ہے۔ سابقہ فیصلے کے مطابق ٹینس ایونٹس 13جولائی کو شروع کیے جانے تھے۔ لیکن صورتحال میں بہتری نہ آنے کے سبب میں توسیع کردی گئی ہے۔