• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شعبہ سوشل ورک پشاور یونیورسٹی کے زیر اہتمام تقریب

پشاور(نیوزڈیسک) شعبہ سوشل ورک پشاور یونیورسٹی کے زیر اہتمام کورونا وائرس کے پھیلاو کی روک تھام کے سلسلے میں ایک خصوصی تقریب ہوئی جس میں یونیورسٹی کے کلاس ٹو اور کلاس تھری ملازمین کے 350خاندانوں میں جراثیم کش صابن تقسیم کیے گئے۔ تقریب کا اہتمام پشاور یونیورسٹی ٹیچرز ایسوسی ایشن (پیوٹا) اور ہیلپنگ ہینڈ فار ریلیف اینڈ ڈیویلپمنٹ اسلام آباد کے تعاون سے کیا گیا تھا۔ اس موقع پر سوشل ورک ڈیپارٹمنٹ کے چئیرمین ڈاکٹر شکیل، اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر ابراراور آصف خان کے علاوہ شعبہ ریاضی کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر فاروق سمیت شعبہ سوشل ورک کے طلباء و طالبات بھی موجود تھے۔
تازہ ترین