پشاور(احتشام طورو وقائع نگار) عید الفطر کے لئے پشاوری اور چارسدہ کے روایتی چپل کی خرید و فروخت میں تیزی آ گئی ہے.پشاوری چپل کو مہنگا کرکے عوام کی پہنچ دور کر دیا گیا پشاوری اور چارسدہ کے روایتی چپل کی قیمت میں 100 فیصد اضافہ کر دیا ۔ تاہم روایتی چپلوں کی قیمتوں میں 500سے 3000ہزار روپے تک کا اضافہ ہوگیا ہے لاک ڈاون کے باوجود شام کے بعد دکانیں کھلنے کے باعث شہریوں کی بڑی تعداد چپلوں کی خریداری کے لئے سکندر پورہ ، جہانگیر پورہ ، یوسف آباد پل جبکہ بعض چارسدہ رخ کر رہے ہیں۔ عید الفطر پر پشاور ر چپل او ر چارسدہ کے روایتی چپل کا استعمال ایک لازمی جز ہوتا ہے روایتی چپلوں کی خریدو فروخت رمضان المبارک میں زیادہ ہو جاتی ہے ڈیڑھ مہینے کے لاک ڈاؤن سے متاثرہ شہریوں نے روایتی چپل کی خرید و فروخت شروع کر دی ہے تاہم روایتی چپل کی قیمتوں میں 100 فیصد اضافہ ہو گیا ہے ۔ شہریوں کے مطابق کپتان چپل سٹور نے وزیر اعظم عمران خان کے نام سے متعارف کرنے کے بعد کپتان چپل کے خود ساختہ نرخ مقرر کر رکھے ہیں جوکہ 3000 سے 10000 تک وصول کر رہے ہیں جبکہ ضلعی انتظامیہ گران فروش مافیا کے خلاف کاروائی نہیں کر رہی انہوں نے کہا کہ روایتی پشاوری چپل کو مہنگا کرکے عوام کی پہنچ سے دور کیا جارہا ہےڈپٹی کمشنر فوری طور پر پشاور کی روایتی چپل کے نرخ مقرر کرے ۔