پاکستانی ٹینس اسٹار اعصام الحق کا کہنا ہے کہ کورونا کے دوران فوری طور انٹرنیشنل ٹینس کا آغاز انتہائی مشکل ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایس او پیز پر عمل کر کے لوکل لیول پر ٹینس مقابلے شروع کیے جا سکتے ہیں، جہاں کورونا نہیں ہے وہاں فینز کے ساتھ مقامی ٹورنامنٹ بھی کروایا جا سکتا ہے۔
دنیا بھر میں عالمی وبا کورونا کی موجودہ صورتحال کو دیکھتے ہوئے اعصام الحق کا کہنا تھا کہ ایک ہی ملک میں رہ کر نمائشی مقابلے منعقد ہو سکتے ہیں لیکن فوری طور پر انٹرنیشنل ٹورنامنٹس ممکن نہیں۔
اعصام الحق کا کہنا تھا کہ آنے والے دنوں میں فینز کے بغیر چھوٹے ٹورنامنٹس شروع ہوجائیں گے۔
انہوں نے بتایا کہ ٹینس کے ایک ایونٹ میں مختلف ممالک سے سو سے زائد کھلاڑی شرکت کرتے ہیں، تمام کھلاڑیوں کے ٹیسٹ کرکے ایک جگہ قرنطینہ کرنا بہت مشکل ہوگا۔