پاکستانی ٹینس اسٹار اعصام الحق نے بھی ڈریم پیئر مہم میں انٹری دیتے ہوئے سوئٹزر لینڈ کے راجر فیڈرر کے ساتھ ڈریم پیئر بنا لیا ہے۔
کرکٹ کے بعد اب دیگر کھیلوں کے کھلاڑی بھی ڈریم پیئر بنا رہے ہیں، اسی سلسلے میں اعصام الحق نے بھی سوئٹزر لینڈ کے راجر فیڈرر کے ساتھ ڈریم پیئر بنانے کی خواہش کا اظہار کیا ہے ۔
اعصام الحق نے ڈریم پیئر کا حصہ بنتے ہوئے کہا ہے کہ راجر فیڈرر کے ساتھ مل کر آندرے آگاسی اور رافیل نڈال کے خلاف کھیلنا چاہوں گا۔
یہ بھی پڑھیے: نسیم نے وسیم اکرم، حسنین نے وقار یونس کو ڈریم پارٹنر چن لیا
اعصام الحق نے مزید کہا ہے کہ مکسڈ ڈبلز کے لیے عظیم خاتون کھلاڑی مارٹینا نیورا ٹیلوا کے ساتھ جوڑی بناؤں گا۔
پاکستانی ٹینس اسٹار اعصام الحق نے مزید کہا ہے کہ وہ مکسڈ ڈبلز میں پیٹ سمپراس اور اسٹیفی گراف کے ساتھ مقابلہ کرنا چاہتے ہیں۔