پشاور کے چڑیا گھر میں دو سال قبل افریقہ سے لایا گیا زرافہ مرگیا۔
پشاور کے چڑیا گھر کے ڈائریکٹر افتخار خان کے مطابق زرافہ کو اچانک اسہال ہوا جسے شوٹنگ کہا جاتا ہے ۔
زرافہ دو سال قبل افریقہ سے لایا گیا تھا اوراس کی عمر پانچ سال تھی۔
ڈائریکٹرچڑیا گھر کے مطابق مرنے والے زرافے کا پوسٹ مارٹم کرایا جا رہا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ لاک ڈاؤن کے باعث چڑیا گھر سیل تھا اور عملے کی لاپرواہی اور مناسب دیکھ بھال نہ ہونے کی وجہ سے زرافے کی موت واقع ہوئی۔
ڈائریکٹر چڑیا گھر افتخار خان کا کہنا ہے کہ چڑیا گھر کا عملہ جانوروں کی خصوصی نگہداشت کرتا ہے 2018 میں پانچ زرافے چڑیا گھر لائے گئے تھے چار زرافے اب بھی چڑیا گھر میں مناسب دیکھ بھال کے ساتھ رکھے گئے ہیں۔