• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انٹرنیشنل ٹینس کا فوری آغاز انتہائی مشکل، اعصام الحق

انٹرنیشنل ٹینس کا فوری آغاز انتہائی مشکل، اعصام الحق 


پاکستانی ٹینس اسٹار اعصام الحق کا کہنا ہے کہ کورونا کے دوران فوری طور انٹرنیشنل ٹینس کا آغاز انتہائی مشکل ہے۔انہوں نے کہا کہ ایس او پیز پر عمل کر کے لوکل لیول پر ٹینس مقابلے شروع کیے جا سکتے ہیں، جہاں کورونا نہیں ہے وہاں فینز کے ساتھ مقامی ٹورنامنٹ بھی کروایا جا سکتا ہے۔دنیا بھر میں عالمی وبا کورونا کی موجودہ صورتحال کو دیکھتے ہوئے اعصام الحق کا کہنا تھا کہ ایک ہی ملک میں رہ کر نمائشی مقابلے منعقد ہو سکتے ہیں، فوری طور پر انٹرنیشنل ٹورنامنٹس ممکن نہیں۔

تازہ ترین