پشاور(وقائع نگار) ضلعی انتظامیہ کے کورونا اقدامات میں مصروف ہونے کے باعث پشاور بھر میں پلاسٹک شاپنگ بیگ کی فروخت میں اضافہ ہو گیا ہے اور پلاسٹک شاپنگ بیگ کی دکانیں دوبارہ کھل گئی ہیں جبکہ شہر میں پلاسٹک شاپنگ بیگ کے استعمال اور فروخت پر پابندی عائدہے تاہم تاجروں نے اس پابندی کو ہوا میں اڑا دیا ہے ۔ کورونا وائرس سے قبل صوبائی حکومت نے ماحولیاتی آلودگی کو ختم کرنے کے لئے پلاسٹک شاپنگ بیگ کی خرید فروخت پر پابندی عائد کی تھی تاہم کورونا وائرس سے فائدہ اٹھاتے ہو ئے اشرف روڈ ، پیپل منڈی ، سبزی منڈی ، ہشتنگری ریلوے پھاٹک ، سمیت دیگرمقامات پر پلاسٹک کے شاپر فروخت کرنے و الے تاجروں نے بھی اپنے کاروباری مراکز کھول دیئے ہیں۔