• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اپریل میں نجی شعبے میں 5 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری ہوئی، اسٹیٹ بینک

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے اپریل میں ہونے والی نجی شعبے کی سرمایہ کاری  کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ اپریل میں نجی شعبے میں 5 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری ہوئی۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق اپریل میں سرکاری شعبے سے 56 کروڑ ڈالر کا انخلاء ہوا۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے بیرونی سرمایہ کاری کے حوالے سے بتایا کہ مالی سال کے ابتدائی دس مہینوں میں1 اعشاریہ86 ارب ڈالرکی بیرونی سرمایہ کاری ہوئی۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق جولائی سے اپریل کے دوران نجی شعبے میں 2 اعشاریہ صفر 9 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری ہوئی ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق دس مہینوں میں سرکاری شعبے سے 23 کروڑ ڈالر کا انخلاء ہوا۔

تازہ ترین