پاکستانی اداکار احمد رضا میر نے اپنے بھائی عدنان رضا میر کے ساتھ اپنی یادکاری تصاویر شیئر کردی۔
احمد رضا میر کی یہ تصویر ان کی شادی کی ہے جہاں ان کی دلہن سجل علی بھی فوٹو میں موجود ہیں۔
فوٹوز اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر انہوں نے یہ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’میرے چہرے کے ساتھ اسطرح کرنے والا میرے پاس پہلے سے موجود ہے تو آپ کو دوسرا کیوں لانا تھا۔‘
سجل، احد اور ان کی بھائی کی اس تصویر کو انسٹاگرام پر ہزاروں مداحوں نے پسند کیا۔
واضح رہے کہ سجل علی اور احد رضا میر کی شادی رواں برس مارچ میں ابوظبی میں ہوئی تھی جہاں ان کے اہل خانہ اور دوستوں نے شرکت کی تھی۔