کراچی(اسٹاف رپورٹر) ہائر ایجوکیشن کمیشن کی ہدایات کے پیش نظر وفاقی جامعہ اردو کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عارف زبیر اور رجسٹرار ڈاکٹر ساجد جہانگیر نے جامعہ اردو میں آن لائن تدریس کے حوالے سے ڈائریکٹر کیو ای سی ڈاکٹر اختر رضا کی سربراہی میں پانچ رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جس میں ڈاکٹر کامران احسن ڈائریکٹر آئیٹی ، ڈاکٹر شبر رضا( شعبہ فزکس) اور اسلام اباد کیمپس سے ڈاکٹر خالد خان اور ڈاکٹر عبدالمتین کو شامل کیا گیا۔